ہمیش ریشمیا بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سال 2018 بولی وڈ کے لئے شادیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ مشہور بولی وڈ اداکاراؤں سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا بھی شادی کر چکے ہیں۔
ہمیش ریشمیا کی شادی اپنی پرانی دوست سونیا کپور سے ہوئی ہے اور ان کی شادی کی تقریب بھی ایک نجی تقریب تھی۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست احباب اور رشتےدار مدعو تھے۔ یہ تقریب ہمیش ریشمیا کے فلیٹ پر منعقد ہوئی۔
یہ شادی ہمیش ریشمیا کی پہلی شادی نہیں ہے۔ ان کی پہلی بیوی کومل ریشمیا تھیں جن سے شادی کے 22 سال بعد 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ہمیش اور کومل کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی طلاق ہیمیش کی سونیا سے دوستی کی وجہ سے ہوئی تھی۔