Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’ہچکی‘ 55 کروڑ کی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی فلم ہچکی نے باکس آفس پر 44.55کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمی ناقد اور تجارتی تجزیہ نگار تارن اداریش نے فلم ہچکی کی ریلیز کے 4 ہفتوں میں ہونے والے بزنس کے بارے میں بتایا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 26.10 کروڑ روپے دوسرے ہفتے 12.30 کروڑ،تیسرے ہفتے4.15کروڑ اور چوتھے ہفتے 2 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس سے مجموعی بزنس 44.55 کروڑ روپے رہا۔

سدہارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ رانی مکھر جی نے استانی کا کردار ادا کیا جو ہچکی کی بیماری میں مبتلا ہو تی ہے۔

یہ فلم ہولی وڈ کی معروف فلم دی فرنٹ آف دی کلاس کا چربہ ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.