Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہرناز سندھو کو دیکھ کر مداح ہوئے حیران، مس یونیورس بننے کے تین ماہ کے اندر نظر آیا غضب کا ٹرانسفارمیشن

ہرناز کور سندھو (Harnaaz Kaur Sandhu) نے 21 سال بعد مس یونیورس (Miss Universe 2021) کا خطاب ایک بار پھر ہندوستان کے نام کرکے پورے ہندوستانی شہریوں کو اعزاز سے سرفراز کیا تھا۔ ہرناز سندھو نے لمبے وقت بعد خوبصورتی کے مقابلے مین ملک کا نام روشن کرکے پورے ملک میں جشن کا ماحول بنا دیا تھا۔ ہرجگہ اس خوبصورت لڑکی کی بحث ہونے لگی تھی۔ تین ماہ کے بعد ہی ایک بار پھر سے ہرناز سندھو سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ حیران کرنے والی ہے۔

ہرناز کور سندھو (Harnaaz Kaur Sandhu)  نے اپنی خوبصورتی ملک وبیرون ملک کے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ جس ہرناز سندھو کی تین ماہ پہلے تک لوگ تعریف کرتے ہوئے نہیں تکھتے تھے، اسی خوبصورت مس یونیورس کو لے کر لوگوں کے سُر بدل گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لُک کو لے کر عجیب وغریب کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔ آئیے بتاتے ہیں اس کی وجہ۔

ہرناز کور سندھو کی پیشانی پر جب مس یونیورس کا تاج سجا تھا تو ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مین بھی اس انڈین گرل نے اپنی خوبصورتی کا لوہا منوایا تھا۔ 12 دسمبر 2021 کو اس قابل فخر لمحہ کو بھلا کوئی ملک کا باشندہ کیسے بھول سکتا ہے۔

اسرائیل کے ایلیٹ میں 70ویں مس یونیورس مقابلے میں شامل ہوئیں ہرناز کور سندھو نے جب 80 ممالک کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاج اپنے نام کرلیا تھا تو لوگوں نے خوب جشن منایا تھا۔

مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو کے لُکس اور اسٹائل کی خوب بحث ہوئی تھی۔ فین فالوئنگ میں بھی خوب اضافہ ہوا تھا۔ دانشمندی بھرے جواب کے ساتھ ساتھ ہرناز کور کی فٹنس نے بھی انہیں فاتح بنانے میں اپنا رول نبھایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.