حقیقی زندگی میں بھوت پریت کا سامنا کرنے والے 7 بولی وڈ اداکار
جِنوں اور بھوتوں کے وجود سے ہر کوئی واقف ہے۔ کچھ لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ فلموں میں اکثر جن بھوتوں کا ذکر آتا رہتا ہے مگر کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جو اصل زندگی میں بھی بھوتوں کا سامنا کر چکے ہیں۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے حقیقی زندگی میں جِن بھوتوں کو محسوس کیا یا ان کا سامنا کیا۔
ورون دھوَن
فلم ‘اے بی سی ڈی’ کی شوٹنگ کے دوران ورون ہوٹل کے جس کمرے میں ٹہرے تھے وہ آسیب زدہ مشہور ہے۔ وہاں انہوں نے عجیب وغریب آوازیں سنیں اور دروازہ بھی خود بخود کھل گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس ہوٹل میں امریکی گلوکار فرینک سنٹارا کا بھوت بھٹکتا ہے۔
نواز الدین صدیقی
فلم ‘آتما’ کی شوٹنگ کے دوران نواز الدین نے دیوار پر لٹکی تصویر کو پہلے ہلتے اور پھر گرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے علاوہ بھی کافی ایسے واقعات ہوئے جنہوں نے سب کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔
بپاشا باسو
اسی فلم ‘آتما’ کے سیٹ پر بپاشا سمیت تمام افراد نے کسی عورت کے گانے کی آواز سنی۔ ریکاڑڈنگ چلائی گئی تو کسی قسم کی کوئی آواز ریکارڈ نہ ہوسکی۔
اس کے علاوہ فلم ‘گناہ’ کی شوٹنگ کے دوران بپاشا سیٹ کے کچھ کمروں میں اپنے ڈائیلاگ یاد نہیں کر پاتی تھیں۔ اسی سیٹ پر کسی اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکارہ آسیب کے زیر اثر آنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔
عمران ہاشمی
ماتھیرن میں چھٹی کے دوران عمران ہاشمی ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ ساری رات انہوں نے کسی کے چلّانے کی آواز سنی لیکن جب وہاں جاکر دیکھا گیا تو کوئی نظر نہ آیا۔
سوہا علی خان
فلم ‘گینگز آف گھوسٹس’ کی شوٹنگ کے دوران سوہا علی خان اور اداکارہ ماہی گل کو سیٹ کے کمروں سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں۔
رنویر سنگھ
رنویر سنگھ کا دعویٰ ہے کہ فلم ‘باجی راؤ مستانی’ کے سیٹ پر انہوں نے پیشوا باجی راؤ کی موجودگی محسوس کی۔ دیوار پر انہیں باجی راؤ کی تصویر میں کچھ غیر معمولی چیز نظر آئی۔
گووندا
کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے گووندا ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔ آدھی رات کو جب نیند سے ان کی آنکھ کھلی تو ان کے سینے پر ایک خوفناک عورت بیٹھی ہوئی تھی اور کمرہ بھی بکھرا ہوا تھا۔