Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہنسیکا موٹوانی کی اداوں پر فدا ہوئے فینس، سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہی سمندر والی تصاویر وائرل

 ہنسیکا موٹوانی نے 16 سال کی عمر میں جب ڈیبیو کیا تو ہمیش ریشمیا اس وقت 34 سال کے تھے اور بطور ہیرو وہ بھی اپنا ڈیبیو کر رہے تھے۔ ’آپ کا سرور‘ کے لئے ان دونوں ہی فنکاروں کو بیسٹ ڈیبیو کا نامینیشن ملا، لیکن فلم کو کرٹکس نے بکواس قرار دیا۔ باکس آفس پر فلم نے کمائی کی، لیکن ہنسیکا اور ہمیش دونوں کے ہی کیریئر کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ملا۔ ہمیش نے اس کے بعد کئی فلاپ فلموں میں ہاتھ آزمانے کے بعد اب اداکاری سے توبہ کرلی ہے، لیکن ہنسیکا نے ‘آپ کا سرور‘ کی ناکامی کے بعد ساوتھ کا رخ کیا اور وہیں کی ہوکر رہ گئیں۔

چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی اداکاری کا جادو بکھیر چکیں ہنسکا موٹوانی (Hansika Motwani) ان دنوں ساوتھ کی فلموں میں سرگرم ہیں۔ ساوتھ فلموں کی مشہور اداکارہ کی فہرست میں ہنسیکا موٹوانی کا نام بھی شامل ہے۔ ویسے، ہنسیکا فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ ترین تصاویر یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ہنسیکا موٹوانی کی کئی ساری تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جو انہوں نے خود اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ہنسیکا موٹوانی سمندر کنارے پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کی ان تصاویر کو انسٹا گرام پر ان کے چاہنے والے کافی پسند بھی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.