حاملہ سونم کپور لندن سے آئیں ہندستان، پیلی ڈریس میں بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں اسٹائلش
مداح سونم کپور کو بے بی بمپ کے ساتھ اپنے انداز اور فیشن اسٹیٹمنٹ کو برقرار رکھنے کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ اداکارہ کے کپڑوں کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ ان کے انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) ماں بننے والی ہیں۔ ممبئی میں اداکارہ کے پہلے بچے کے لیے بڑے دھوم دھام سے بے بی شاور کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ سونم اس فنکشن کے لیے جمعرات کو لندن سے ہندوستان آئی ہیں۔ جیسے ہی وہ پہنچی پاپرازی نے اداکارہ کو کیمرے میں قید کر لیا۔ اداکارہ پیلے رنگ کے ڈھیلے لباس میں بے بی بمپ کے ساتھ خوبصورت لگ رہی تھیں۔
سونم کپور کی تصویر مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے شیئر کی ہے۔ سونم تازہ ترین تصویروں میں ہمیشہ کی طرح اسٹائلش اور پیاری لگ رہی ہیں۔
سونم کپور کو دیکھ کر مداحوں نے انہیں ماں بننے کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔