حاملہ عالیہ بھٹ نے لندن میں کی کرن جوہر کے ساتھ مستی، منیش ملہوترا، کرینہ کپور-گوری خان کے ساتھ شیئر کی تصاویر
بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا (Manish Malhotra) انسٹا گرام اسٹوریز پر کئی تصاویر شیئرکی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ ایک عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور کرن جوہر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے گوری خان، کرینہ کپور خان اور ٹوئنکل کھنہ سمیت کئی سیلبس کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔
عالیہ بھٹ ان دنوں لندن میں اپنی اپ کمنگ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اس نیٹ فلکس اوریجنل فلم میں عالیہ ‘انڈر وویمن‘ فیم گیل گیڈوٹ کے ساتھ ہیں۔ منگل کو عالیہ نے شوٹنگ سے بریک لیا اور کرن جوہر اور منیش ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں۔ منیش ملہوترا نے اس کی تصاویر شیئرکی ہیں۔
وہیں منیش ملہوترا بلیک اور وہائٹ پرنٹیڈ جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔ لندن کی دھوپ میں لی گئی اس تصویر میں حاملہ عالیہ بھٹ کے چہرے پر شائننگ نظر آرہی ہے۔
منیش ملہوترا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’لندن کی دھوپ میں‘۔ منیش ملہوترا نے کرینہ کپور خان کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔
منیش ملہوترا نے نتاشا پونا والا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ دل والے ایموجی کے ساتھ لندن کی لوکیشن شیئر کی۔