حاملہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شیئر کی رنبیر کپور کے ساتھ رومانٹک تصویر، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
عالیہ بھٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور ان کے فینس دل اور آنکھوں میں پیار والے ایموجی کمنٹ کررہے ہیں ۔
اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں ۔ دونوں نے پہلی مرتبہ ساتھ میں فلم براہمستر میں کام کیا ہے ۔ دونوں کی جوڑی کافی پسند کی جارہی ہے ۔ دونوں نے ساتھ مل کر فلم کی تشہیر کی اور اب دونوں اس کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔ عالیہ بھٹ حاملہ ہیں اور لگاتار اپنے بے بی بمپ اور پریگنینسی گلو والی تصویریں شیئر کررہی ہیں ۔ کچھ دیر پہلے انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں یہ جوڑا کافی رومانٹک نظر آرہا ہے ۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یہ بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس میں دونوں عالیہ اور رنبیر کا خوبصورت انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ دونوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مسکرا رہے ہیں ۔
عالیہ بھٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور ان کے فینس دل اور آنکھوں میں پیار والے ایموجی کمنٹ کررہے ہیں ۔