حاملہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فلانٹ کیا بے بی بمپ، دیکھئے وائرل تصاویر
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی ماں بننے والی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ کی گود بھرائی کی رسم ہوئی تھی ، جس میں وہ پیلے رنگ کے آوٹ فٹ میں نظر آئی تھیں ۔ اب عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر بڑا سا بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں عالیہ بالکنی میں کھڑی ہوکر مستی کے موڈ میں نظر آرہی ہیں ۔
لائٹ پنک کلر کے ٹریک سوٹ جیسے آوٹ فٹ میں عالیہ نے اپنے بڑھتے پیٹ کی کچھ جھلک دکھائی ہیں ۔ ان تصویروں میں عالیہ پیاری سی اسمائل دے رہی ہیں ۔
براہمستر اداکارہ عالیہ بھٹ نے تصویروں کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ بتادیں کہ یہ تصویریں ایک ایڈ شوٹ کی ہیں ۔ عالیہ نے حال ہی میں میٹرنیٹی ایڈ شوٹ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل کو شادی کی تھی ۔ جون میں دونوں نے اپنے آنے والے بچے کی جانکاری سوشل میڈیا پر شیئر کی تھا ۔ رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی ڈیلیوری ڈیٹ دسمبر 2022 ہے ۔