Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

گوگل نے سلمان خان کو ’بدترین اداکار‘ قراردے دیا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو گوگل نے بالی ووڈ کا بدترین اداکار قراردے دیا۔

سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداح صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ سلمان خان نا صرف اپنے کروڑوں چاہنے والوں کے دل میں رہتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی ایک الگ پہچان ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر انہیں بہت اہمیت دی جاتی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی فلمساز بھی کرتے ہیں تاہم دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گوگل نے سلمان خان کو ’بدترین‘اداکار قراردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سرچ انجن میں بالی ووڈ کے بدترین اداکار کوسرچ کر نے پرسلمان خان کی پروفائل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ سلمان خان کے مداحوں سمیت میڈیا حلقوں میں بھی اس بات کو لے کر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر گوگل نے سلمان خان کو بدترین اداکار کیوں قراردیا ہے، تاہم سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’ریس3‘ کو اس کی وجہ قراردیاجارہا ہے۔ بہت سے شائقین ’ریس3‘دیکھنے کے بعد فلم میں سلمان خان کے کردار سے متفق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گوگل سرچ انجن پر اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو۔ اگر گوگل پر لفظ ’فیکو‘سرچ کیاجائے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کانام سامنے آتا ہے۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ریس3‘میں سلمان خان مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکار بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ شامل ہیں۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی کھڑکی توڑ بزنس کرتے ہوئے عید کے تینوں دن مجموعی طور پر 106 کروڑ 47 لاکھ کابزنس کیا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم رواں سال باکس آفس پر سب سےزیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.