Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

گولڈن ڈریس کے بعد اب بلیک بلیزر میں حنا خان نے لوٹی محفل،دیکھئے اداکارہ کا گلیمرس لک

کانز فلم فیسٹول میں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اپنی خوبصورتی کا جلوہ دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں ۔ اس پروگرام سے وابستہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصاویر میں حنا اپنی اداوں سے قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔

بالی ووڈ اور ٹی وی اسٹار حنا خان ان دنوں کانز فلم فیسٹول میں اپنے حسن کا جلوہ بکھیر رہی ہیں ۔ کانز سے اداکارہ کا کئی سارا لک سامنے آچکا ہے ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ حالانکہ اب اداکارہ کا باس لیڈی اوتار سامنے آیا ہے ، جس میں وہ ہمیشہ کی طرح قاتلانہ ادائیں دکھا رہی ہیں ۔

بتادیں کہ حسن کی ملکہ حنا خان اس سال دوسری مرتبہ کانز فلم فیسٹول میں پہنچی ہیں ۔

اپنے نئے لک کو حنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس میں وہ باس لیڈی کے لک میں ایک دم الگ لگ رہی ہیں ۔

تصویر میں حنا کو کالے رنگ کے پینٹ سوٹ میں پاور اسٹیٹمنٹ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ شارٹ سے ہٹ کر حنا بولڈ نیک لائن بلیزر میں راک کرتی نظر آرہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.