گھٹنوں پر بیٹھ کر اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی کے شیخ سے کہہ ڈالی ایسی بات
بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے بے باک انداز کو لے کر چھائی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں وہ اپنے ایک ایسے ہی ویڈیو کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔
اداکارہ راکھی ساونت اپنے مستی بھرے انداز کیلئے مشہور ہیں ۔ ان دنوں راکھی دبئی پہنچی ہوئی ہیں اور وہاں بھی جاکر وہ اپنی مستی سے لوگوں کی کافی تفریح کرتی نظر آرہی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ ایک دبئی کے شیخ کے ساتھ دیکھی گئیں اور ان سے راکھی نے ایسی ڈیمانڈ کردی کہ وہ شیخ بھی بھاگ کھڑے ہوئے ۔
بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے بے باک انداز کو لے کر چھائی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں وہ اپنے ایک ایسے ہی ویڈیو کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔ دبئی کے ایک پروگرام سے راکھی ساونت کا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ ایک شیخ کے ساتھ تصویر کھینچواتی نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران اچانک راکھی ایک ایسی ڈیمانڈ کردیتی ہیں ، جس کو سن کر شیخ حیران رہ جاتے ہیں اور وہاں سے جانے کیلئے کورونا کا بہانا نظر آتے ہیں
دراصل حال ہی میں راکھی ساونت دبئی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی ڈریس پہن رکھی تھی ۔ اس ڈریس کے ساتھ انہوں نے گولڈن شمری شوز اور سر پر کافی شاندار ٹیارا پہن رکھا ہے ۔ اس ڈریس میں وہ کافی خوبصورت اور اسٹائلش نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران ان کے ساتھ ایک شیخ بھی نظر آرہے ہیں ، جن کے ساتھ راکھی پیپراجی کے سامنے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔