Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فرانس کی سڑکوں پر کول لُک میں نظر آئیں دیپیکا پادوکون، وائرل ہوئیں تصاویر

دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) اس سال کانس فلم فیسٹول (Cannes Film Festival) میں چھائی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے ہر لُک میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اب دیپیکا پادوکون نے اپنی کچھ اور اسٹننگ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کا کول اوتار نظر آرہا ہے۔

دیپیکا پادوکون اور ایشوریہ رائے سمیت کئی بالی ووڈ اور ٹی وی اسٹارس نے کانس فلم فیسٹول میں حصہ لیا۔ دیپیکا پادوکون کانس فلم فیسٹول کی جوری ممبرس میں شامل ہوئیں۔ ان کا کانس فلم فیسٹول سے ایک سے بڑھ کر ایک لُک سامنے آیا۔ اب دیپیکا پادوکون نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیپیکا پادوکون بلیک آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔

کانس 2022 میں اب دیپیکا پادوکون کا سب سے الگ اوتار سامنے آیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی نئی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ کانس لُک سے لے کر فوٹو شوٹ کی تصاویر کے ساتھ انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کیا۔

دیپیکا پادوکون اپنی تازہ ترین تصاویر میں فرانس کی سڑکوں پر نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے بلیک ہائی نیک ٹاپ کے ساتھ چیکڈ لانگ لینتھ شارٹس پہن رکھا ہے۔ دیپیکا پادوکون اس لُک میں بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.