فٹبال میچ کے دوران رنبیر، ابھیشیک نے ‘کجرا رے’ پر ڈانس کیوں کیا؟
شوبز اسٹارز چاہے کسی بھی ملک کے ہوں، جب بھی آپس میں ملتے ہیں تو کچھ حسین اور تفریح سے بھرپور پل ضرور مداحوں کے نام کر جاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ بالی وڈ اسٹارز رنبیر کپور اور ابھیشیک بچن نے بھی کیا اور ایک فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہی مشہور گانے ‘کالا چشمہ’ پر ایک دوسرے گانے ‘کجرا رے’ کے ڈانس اسٹیپ کر ڈالے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رنبیر اور ابھیشیک سنگاپور میں ایک چیریٹی فٹبال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے گراؤنڈ میں ہی ڈانس کا فیصلہ کیا، اب گانا تو چلایا گیا ‘کالا چشمہ’ لیکن مداحوں کو ڈانس اسٹیپ ‘کجرا رے’ کے دیکھنے کو ملے۔
When it’s Kala Chashma but you wanna go Kaje Ra Re ??? @juniorbachchan#AbhishekBachchan #RanbirKapoor #AllStarsFC #Football #Magicbus #Singapore #AB_Junior #Bachchan #friends #Dance #kala_chashma #kajerare #celebrities #Bollywood #India #ABcrew #ابهيشيك_باتشان pic.twitter.com/IYoiZAlUG4
— Abhishek Bachchan Ar (@AbhishekB_ar) April 22, 2018
جب ایک ٹوئٹر صارف نے اس حوالے سے سوال کیا تو ابھیشیک نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ‘رنبیر اور مجھے کالا چشمہ کے اسٹیپس نہیں آتے تھے، لہذا ہمیں جو آتا تھا، ہم نے وہی کر ڈالا۔’
When it’s Kala Chashma but you wanna go Kaje Ra Re ??? @juniorbachchan#AbhishekBachchan #RanbirKapoor #AllStarsFC #Football #Magicbus #Singapore #AB_Junior #Bachchan #friends #Dance #kala_chashma #kajerare #celebrities #Bollywood #India #ABcrew #ابهيشيك_باتشان pic.twitter.com/IYoiZAlUG4
— Abhishek Bachchan Ar (@AbhishekB_ar) April 22, 2018
اس موقع پر شوجت سرکار، ویوین سینا، دینو موریا، ارمان جین، کرن مہرا، کرن واہی اور چند دیگر ٹی وی اسٹارز بھی موجود تھے۔