فلم’ ٹوئلٹ ایک پریم کتھا ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی مسائل پر بننے والی فلم’ ٹوئلٹ ایک پریم کتھا ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں کروڑوں لوگ بیت الخلاء کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اسی چیز کو لے کر بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اس سماجی مسئلے کو فلم کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے فلم ’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ بنائی گئی جوکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوئی۔
فلم’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ نے اپنی منفرد کہانی کی بدولت دنیا بھر میں اچھا بزنس بھی کیا تھاجس کے باعث اکشے کمار نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔
اکشے کمار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ فلم ’ٹوائلٹ‘ تو بنا لی لیکن کہانی ابھی باقی ہے اور اب میں ’ٹوائلٹ‘ پارٹ ٹو کے ساتھ آرہا ہوں۔
اکشے نے پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اگلی بلاک بسٹر فلم کے لئے تیار ہو جائیں کیوں کہ مشن ’ٹوائلٹ ٹو‘ بدلے گا پورا ہندوستان۔