فلم دی کشمیر فائلس کے باکس آفس کلیکشن سے اس اداکار کو ہوئی جلن ، جانئے اب تک کتنی ہوئی کمائی
فلم دی کشمیر فائلس باکس آفس پر بہترین پرفارم کررہی ہے ۔ فلم پہلے سے ہی 100 کروڑ کلب میں انٹری کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ یہ فلم کسی میگا بجٹ ہندی فلم کی طرح کورونا وائرس وبا کے بعد سے ریکارڈ توڑ کمائی کررہی ہے ۔ پورے ملک میں صرف اسی فلم کی بحث ہورہی ہے ۔
فلم دی کشمیر فائلس باکس آفس (The Kashmir Files Box Office Collection) پر بہترین پرفارم کررہی ہے ۔ فلم پہلے سے ہی 100 کروڑ کلب میں انٹری کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ یہ فلم کسی میگا بجٹ ہندی فلم کی طرح کورونا وائرس وبا کے بعد سے ریکارڈ توڑ کمائی کررہی ہے ۔ پورے ملک میں صرف اسی فلم کی بحث ہورہی ہے ۔ حالانکہ بالی ووڈ سلیبریٹیز نے اس پر ابھی تک اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ اداکار آر مادھون (R Madhavan Reaction) فلم سے کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلس کا باکس آف کلیکشن دیکھ کر انہیں جلن محسوس ہورہی ہے ۔
فلم ناقد اور ٹریڈ اینالسٹ ترون آدرش (Taran Adarash Review The Kashmir Files) نے جعمرات کو بتایا کہ دی کشمیر فائلس نے بدھ کو 19.05 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے ، جو منگل کے کلیکشن سے ایک کروڑ زیادہ ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : دی کشمیر فائلس لگاتار قہر برپا کررہی ہے ۔ باکس آفس ریکارڈ کو توڑ رہی ہے ۔ ڈے وائز نمبر آنکھ کھولنے والے ہیں ۔ فلم نے جمعہ کو 3.55 کروڑ ، ہفتہ کو 8.50 کروڑ ، اتوار کو 15.10 کروڑ ، پیر کو 15.05 کروڑ ، منگل کو 18 کروڑ ، بدھ کو 19.05 کروڑ کا بزنس کیا ۔ فلم نے پورے ہندوستان میں کل 79.25 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے ۔