Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم ’دی کشمیر فائلس’ کو لے کر نواز الدین صدیقی نے وویک اگنی ہوتری کے لئے کہہ دی یہ بڑی بات

فلم ’دی کشمیر فائلس (The Kashmir Files)‘ پورے ملک میں ایک بڑی بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ وویک اگنی ہوتری (Vivek Agnihotri) کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو دیکھنے کے لئے لوگ سنیما گھروں میں امنڈ رہے ہیں۔ اس فلم نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور یہ 200 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرچکی ہے۔ حالانکہ اس فلم کی مخالفت بھی ہو رہی ہے اور اسے حقائق سے دور بتایا جا رہا ہے۔

11 مارچ کو ریلیز ہوئی ’دی کشمیر فائلس (The Kashmir Files)‘ فلم پورے ملک میں ایک بڑی بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ وویک اگنی ہوتری (Vivek Agnihotri) کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو دیکھنے کے لئے لوگ سنیما گھروں میں امنڈ رہے ہیں۔ اس فلم نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور یہ 200 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرچکی ہے۔ اس فلم میں کشمیری پنڈتوں کے درد اور ان پر ہوئے مظالم کو پردے پر اتارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ دوسری طرف یہ بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس فلم میں صرف ایک پہلو کو دکھایا گیا ہے، جس سے ملک کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس فلم پر پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ بھی ہونے لگا ہے۔ بہر حال پورے ملک میں اس پر سیاست جاری ہے۔

’دی کشمیر فائلس (The Kashmir Files)‘ فلم کو لے کر ناظرین دو حصوں میں منقسم نظر آرہے ہیں۔ ناظرین کا ایک طبقہ اس فلم کو پوری طرح سے سپورٹ کر رہا ہے، تو وہیں دوسرا طبقہ اس فلم کو بنانے پر ناراضگی کا اظہار کر رہا ہے اور فلم ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کے خلاف مخالفت میں اتر آیا ہے۔ اس فلم سے متعلق کئی نامی گرامی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اب اس معاملے پر نواز الدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) نے وویک اگنی ہوتری کی حمایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.