Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم رازی 100کروڑ کلب کا حصہ بن گئی

بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی باصلاحیت بیٹی عالیہ  بھٹ نے فلم رازی میں اپنی اداکاری کا لوہا ایک بار پھر منوالیا۔

فلم رازی کو نہ صرف ناقدین کی جانب مثبت ردِعمل ملا ہے بلکہ اس نے مداحوں کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔

نامور فلم ناقداور ٹریڈ تجزیہ کار تارن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کی تازہ ترین کمائی شیئر کی۔

یہ عالیہ بھٹ کی 2اسٹیٹس اور بدریناتھ کی دلہنیا کے بعد تیسری فلم ہے جو 100کروڑ کلب کا حصہ بنی ہے۔

عالیہ بھٹ کی آئندہ آنے والی فلموں میں زویا اختر کی زیر ہدایت بننے والی فلم  گلی بوائے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ دِکھائی دیں گی، اور فلم کلنک ہے جس میں ان کے ساتھ ورون دھون، مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، سناکشی سنہا اور ادتیا رائے کپور مرکزی کردار ادا کرتے دِکھائی دیں گے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.