فلم ‘کوئی مل گیا’ میں جادو کا کردار کس اداکار نے نبھایا؟
بولی وڈ انڈسٹری میں بچوں کی تفریح کے لئے کئی فلمیں بنائی گئیں، ان فلموں میں ‘مسٹر انڈیا، دی جنگل بُک، چاچی 420، ہم ہیں راہی پیار کے، اور تارے زمیں پر’ شامل ہیں۔ لیکن اگر بات بچوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم کی کی جائے تو ہریتک روشن کی ‘کوئی مل گیا’ کا نام سرفہرست ہی نظر آئے گی۔
اس فلم میں مرکزی کردار ہریتک روشن اور پریتی زنٹا نے ادا کیا، اس کے علاوہ اس میں کئی بچے بھی شامل تھے لیکن بچوں کو سب سے متوجہ کرنے والا کردار ایک ہی تھا۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ ‘جادو’ نام کا ایک
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ اس ایلیئن کے چہرے کے پیچھے کون شخص تھا، حالانکہ راکیش اور ہریتک روشن اس ان دیکھے کردار کو کبھی سامنے نہیں لائے لیکن ہم نے بالآخر ڈھونڈ ہی نکالا کہ اس ایلیئن کے پیچھے کونسا چہرہ چھپا تھا۔
جادو کے چہرے اور اس کی پوری جسامت کو آسٹریلیا میں ڈیزائن کیا گیا اور اس کو ڈیزائن کرنے میں تقریباً ایک سال کا وقت لگا۔
اس دلچسپ کردار کو ادا کرنے والے اداکار کا نام اِندراوَدن پروہت تھا جو ایک چھوٹے قد کے مالک شخص ہیں یا یوں کہیں کہ وہ بونے ہیں۔
انہوں نے ایک اور بھارتی ٹی وی ڈرامے ‘بال ویر’ میں ڈوبا ڈوبا 2 کا کردار بھی نبھایا جسے بچوں میں بے حد پسند کیا گیا۔
انہیں انڈسٹری میں چھوٹو دادا کے نام سے جانا جاتا تھا، وہ 28 ستمبر 2014 کو مختلف بیماریوں کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے۔
اس فلم میں ان کا فیورٹ ڈائیلاگ ‘دھوپ’ آج تک لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔