Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فاطمہ کی عامر خان کی بیٹی اور بوائے فرینڈ کی تعریف

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور اُن کے بوائے فرینڈ کی جوڑی بھا گئی۔

فاطمہ ثنا شیخ نے ایرا خان کے بوائے فرینڈ نوپور کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے جوڑی کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

نوپور نے ایرا خان کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ، جنہوں نے ایرا خان کے والد عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا، نوپور کی ویڈیو دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں بہت ہی پیارے ہیں۔‘

خیال رہے کہ ایرا خان اور نوپور اپنے تعلقات رواں برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سب کے سامنے لائے تھے۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ میں پندرہ برس بعد طلاق ہو گئی اور خبروں انوصار بتایا جاتا تھا کہ اس کی طلاق کی وجہ بھی فاطمہ ثنا شیخ ہی تھی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.