Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی فیملی کے درمیان ہے اچھی بانڈنگ، تصاویر دیکھیں

فرحان اختر (Farhan Akhtar) اور شبانی دانڈیکر (Shibani Dandekar) اپنے پیار کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ جوڑا 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔ فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی سے پہلے کی رسمیں شروع ہوگئی ہیں۔ فرحان اور شبانی کو اکثر ایک دوسرے کی فیملی اور قریبیوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ ان خاص موومنٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں۔

فرحان اختر (Farhan Akhtar) اور شبانی دانڈیکر (Shibani Dandekar) لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو کافی پیار کرتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے کبھی نہیں کتراتے۔ دونوں کی فیملی اور دوستوں کے درمیان بھی اچھی بانڈنگ ہے۔ آئیے، ان کی زندگی کے خاص موومنٹ پر ایک نظر ڈالیں۔

شبانی گزشتہ ماہ فرحان اختر کے ساتھ ان کے والد اور نغمہ نگار جاوید اختر کا یوم پیدائش منانے کے لئے قریبی دوستوں اور فیملی کے اراکین کے ساتھ شامل ہوئی تھیں۔

فرحان اختر کے ساتھ شبانی گھر کی دیوالی پوجا میں بھی شامل ہوئی تھیں۔ اداکار نے تب دیوالی پوجا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جو خوب وائرل ہوئی تھی۔

فرحان اختر کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا کافی پسند ہے۔ اداکار نے نئے سال کا جشن اپنے بچوں کے ساتھ منایا تھا، جس میں شبانی بھی شامل ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.