فحش ویڈیو معاملے کے بعد شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کیوں چھپا رہے ہیں اپناچہرہ
اپنے حیران کن انداز کی وجہ سے وہ مسلسل ٹرول ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس نے ان کا موازنہ عرفی جاوید سے بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ یوزرس کا کہنا ہے کہ وہ عرفی جاوید سے ریورس موڈ میں چل رہے ہیں۔
شلپا شیٹھی (Shilpa Shetty) کے شوہر بزنس مین راج کندرا (Raj Kundra) گزشتہ دنوں تنازعات کی وجہ سے خبروں میں تھے اور اب اپنے عجیب و غریب لباس کے باعث چرچا میں ہیں۔ راج کندرا اکثر ایسے کپڑوں میں نظر آتے ہیں، جو نہ صرف ان کے جسم بلکہ پورے چہرے کو بھی ڈھانپتے ہیں۔ اب ایک بار پھر انہیں اسی طرح کے کپڑوں میں دیکھا گیا ہے۔
راج کندرا کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ جہاں وہ سفید جیکٹ میں نظر آئے۔ انہوں نے اس جیکٹ سے اپنا پورا چہرہ چھپا یا ہوا ہے۔
راج کندرا کی ویڈیو کے پچھلے کچھ انداز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنا چہرہ نہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ کچھ دن پہلے، وہ نیلے رنگ کی جیکٹ میں دیکھا گیا تھا، جب وہ ایئر پورٹ پر پہنچے تو ان کا پورا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر انہیں اسی طرح کے انداز میں دیکھا گیا ہے۔