Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشا گپتا نے پھر لگائی سوشل میڈیا پر آگ، تصویر شیئر کرکے بولیں- خوشیاں

ایشا گپتا (Esha Gupta) ایک بار اپنی بولڈ اداوں کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اداکارہ نے ایک بار پھر سے اپنے انسٹا گرام پر اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ سمندر پر بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔ تصاویر میں وہ ہمیشہ کی طرح بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ’خوشیاں‘۔

آپ کو بتادیں کہ ایشا گپتا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ ڈیلی روٹین کے حساب سے اپنے سوشل پوسٹ پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی ہیں۔ حالانکہ اس بار انہوں نے ایک بار پھر سے اپنا بکنی لُک شیئر کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ تصویر میں ایشا گپتا بلیک بکنی میں نظر آرہی ہیں اور سر پر کریم رنگ کا ہیٹ لگائے وہ کیمرے کی طرح دیکھتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔

اس تصویر کے علاوہ انہوں نے کئی ویڈیو اور دو دیگر تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے خاص دوستوں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کو بکنی میں سمندر کی ریت پر دوڑ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان کا یہ ویڈیو انسٹا گرام پر 4 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.