Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایکتا کپور نے اپنے سب سے بڑے ریالیٹی شو کے بارے میں دیا اشارہ

ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ شو کوئی ڈانس یا سنگنگ ریئلٹی شو نہیں ہوگا بلکہ ایسا کچھ ہوگا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ ایک نان فکشن شو ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ایسا تصور دیکھنے کو ملے گا۔ اب جب کہ ایکتا کپور نے اس شو کے بارے میں کچھ بھی ظاہر نہیں کیا ہے، لوگوں میں تجسس بھی اپنے عروج پر ہے۔

ٹی وی پر ہر قسم کے رئیلٹی شو(Reality Show) آتے اور جاتے رہتے ہیں۔ تاہم ٹی وی پر ابھی بھی بہت سے شوز چل رہے ہیں جن میں ڈانس شوز، میوزک شوز اور حال ہی میں ختم ہونے والے ’بگ باس 15‘ شامل ہیں۔ یہ تمام شوز ٹی وی پر چلتے رہتے ہیں لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ ٹی وی کی کوئین ایکتا کپور(Ekta Kapoor) جلد ہی ایک رئیلٹی شو لانے والی ہیں لیکن وہ شو آخر ہے کیا؟ اس کے بارے میں آگے جانتے ہیں۔

دراصل، جب سے کنٹینٹ کوئین اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے ہندوستان میں اب تک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کا اعلان کیا ہے، مداحوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ اگرچہ شو کا ٹائٹل اور کانسپٹ شائقین کے سامنے نہیں آیا ہے لیکن عوام نے شو کے میزبان (Host)کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایسی صورت حال میں ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ایکتا آر کپور نے انسٹاگرام پر شو کے بارے میں ڈس کلیمر جاری کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.