عید پر پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی، عید پر کو بھی بولی وڈ فلم پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن قبل شروع ہوگا جو عید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز کو اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ مقررہ مدّت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔