عید کی پارٹی میں سلمان خان کو شہناز گل نے بھرے کیمروں کے سامنے کر ڈالا کس
شہناز اور سلمان کے درمیان ایک پیارا رشتہ ہے جسے لوگوں نے کئی بار بگ باس میں دیکھا اور پھر بگ باس کے بعد بھی۔ حال ہی میں سلمان خان (Salman Khan) کی بہن ارپیتا اور بہنوئی آیوش شرما نے اپنے گھر پر عید کی پارٹی دی (Arpita-Aayush Sharma Eid Party) جس میں شہناز بھی پہنچیں اور اپنے سلمان سر پر پیار کی بارش کرتی نظر آئیں۔
شہناز گل Shehnaaz Gill) کو آج کون نہیں جانتا۔ ‘پنجاب کی کٹرینہ کیف’ بن کر ‘بگ باس 13’ سے گھر گھر شہرت پانے والی شہناز گل جلد ہی سلمان خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ شہناز اور سلمان کے درمیان ایک پیارا رشتہ ہے جسے لوگوں نے کئی بار بگ باس میں دیکھا اور پھر بگ باس کے بعد بھی۔ حال ہی میں سلمان خان (Salman Khan) کی بہن ارپیتا اور بہنوئی آیوش شرما نے اپنے گھر پر عید کی پارٹی دی (Arpita-Aayush Sharma Eid Party) جس میں شہناز بھی پہنچیں اور اپنے سلمان سر پر پیار کی بارش کرتی نظر آئیں۔
شہناز گل اس عید پارٹی میں بلیک رنگ کا خوبصورت پٹیالہ سوٹ پہن کر پہنچیں۔ شہناز کو پارٹی میں دیکھ کر مداحوں نے اندازہ لگا لیا ہے کہ ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ اب سلمان خان کے پسندیدہ کلب میں شامل ہو گئی ہیں۔
جیسے ہی شہناز کی بالی ووڈ کے ‘بھائی جان’ سے ملاقات ہوئی، وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ایک دو بار نہیں بلکہ کئی بار انہیں وش کے سامنے ‘جادو کی جھپی’ دیتی نظر آئیں۔
تصاویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے اور گپ شپ کرتے نظر آئے۔ شہناز سلمان کے بار بار گلے لگتی نظر آئیں اور انہیں کیمرے کے سامنے ہی کس بھی کرڈالا۔