دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا اعزاز ہے، دیپیکا پڈوکون
ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ امریکی میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون 2018 کی سب سے پاورفل 100 افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بولی وڈ اداکارہ ہیں۔
اس حوالے سے دیپیکا کا کہنا ہے کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا کہ میں اس فہرست میں شامل ہوں اور اس میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔


اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ” دا ریٹرن آف زینڈر کیج: ٹرپل ایکس“ کے ساتھ اداکار ون ڈیزل نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک اسٹار نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ایسی خوبصورت اداکارہ ہیں جو اپنے فن اور کام کے ساتھ پرعزم ہیں۔