دبئی کی سڑکوں پر کچھ اس انداز میں نظر آئی یہ مشہور اداکارہ، دیکھئے وائرل تصاویر
شویتا مہارا (Shweta Mahara) اکثر اپنے میوزک ویڈیوز کے ذریعہ بھوجپوری فلم انڈسٹری میں چھائی رہتی ہیں ۔ انہوں نے کھیساری لال یادو اور پون سنگھ جیسے سبھی بڑے اسٹارس کو اپنے میوزک ویڈیوز میں ٹکر دی ہے ۔ گانے کے علاوہ اداکارہ اپنے جاذب نظر لک کی وجہ سے بھی موضوع بحث رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے دبئی سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔
شویتا مہارا ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہیں، جہاں وہ اپنے کچھ آنے والے پروجیکٹوں کو شوٹ کرنے کیلئے پہنچی ہیں ۔ اداکارہ نے دبئی کے ڈی مرین دبئی ہاربر مرینا سے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ دیسی لک میں نظر آرہی ہیں ۔
گرین کلر کے شلوار کرتے اور کھلے بالوں میں شویتا مہارا کا لک کافی خوبصورت نظرآرہا ہے ۔
یہ تصویر شویتا کی آنے والی فلم پنکھ کے سیٹ کی ہے ، جس میں وہ مارڈن لک میں نظر آرہی ہیں ۔