دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے اکشے کمار، ٹوئٹ کرکے دی اطلاع
اکشے کمار کو اس سے پہلے بھی کورونا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنا مناسب خیال رکھا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔اکشے کمار کو فٹنس فریک اداکار مانا جاتا ہے، وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کھانے میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔
اکشے کمار نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ فرانس میں ہونے والے کانز 2022 اور وہاں انڈین پویلین نہیں جا سکیں گے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ‘میں اپنے سنیما کی تشہیر کے لیے کانز 2022 میں انڈیا کے پویلین جانے کا منتظر تھا لیکن میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اب میں آرام کروں گا۔ میں انوراگ ٹھاکر اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں وہاں نہیں جاؤں گا۔‘‘ اکشے کمار نے جیسے ہی اس بات کی اطلاع دی، مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
اکشے کمار جلد ہی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اس فلم کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے علاوہ مانوشی چھلر کا بھی ایک اہم کردار ہے، اکشے کمار فلم میں بہت مضبوط ایکشن سیکوئنس کرتے نظر آ رہے ہیں۔