Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دورانِ شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق

بھارت میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ کا استعمال اداکاری کی جان لے گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں اسٹیج ڈرامے میں زندہ سانپ لایا گیا۔

کہتے ہیں جانور، جانور ہی ہوتا ہے اور اسی بات کا ثبوت شوٹنگ کے دوران استعمال ہوئے اس سانپ نے بھی دے دیا۔ اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں لے کر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا۔

سانپ کے ڈستے ہی اداکارہ کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور فوراً ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم جب اداکارہ کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.