ڈوبتے بوبی کو سلمان کا سہارا
اداکار سلمان خان متعدد اداکاروں کے گرو کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انہوں نے کئی ڈوبتے کیریئر ز کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ اس فہرست میں تازہ شمولیت بوبی دیول کی ہے۔
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بوبی اور سلمان کا بہت گہرا تعلق ہے۔ ان کی دوستی تب سے ہے جب سلمان خان نے بوبی کے والد دھرمندر کے ساتھ متعدد فلمیں کیں تھیں۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان نے ان کی آنے والی فلم ریس 3کیلئے بوبی دیول کو اپنا جسم ٹھیک کرنے کیلئے کہا تھا۔
بوبی دیول فلم اسکرین سے کافی عرصے سے غائب تھے لیکن اب وہ ریس 3میں جلوہ گر ہوں گے جو رواں برس 15جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔