Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ڈی جے ٹلو کی ایکٹریس نیہا شیٹی نے ایک صحافی کو غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر لگائی پھٹکار

’ڈی جے ٹلو‘کی اداکارہ نیہا شیٹی نے صحافی کو ایسا گھٹیا سوال پوچھنے پر سرزنش کی اور مناسب جواب بھی دیا۔ اسے انتہائی ’بدقسمتی‘ قرار دیتے ہوئے نیہا نے کہا کہ یہ سوال خواتین کے لیے ان کے احترام کو دکھاتا ہے۔

ایسی خبریں بہت آتی رہتی ہیں جب کسی اداکارہ کے لیے بہت سے نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم بعد میں معاملہ سامنے آنے کے بعد کئی باتیں بھی منظر عام پر آتی ہیں۔ لیکن اب جس خبر کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، وہ بھی کچھ اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔ دراصل، سدھو جونل گڈا اور نیہا شیٹی (Neha Shetty) ایک رومانٹک کامیڈی تیلگو فلم ’ڈی جے ٹلو‘کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رہی ہے اور ٹریلر(Trailer Release) ریلیز ہوتے ہی یہ ہر طرف ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر اہم اداکاروں نے میڈیا سے خطاب کیا اور فلم سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ تاہم ٹیم اور لیڈ ایکٹریس نیہا شیٹھی کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک صحافی(Journalist) نے غیر اخلاقی سوال کیا۔

ڈی جے ٹِلو کے ٹریلر لانچ کے موقع پر، ایک صحافی نے ٹریلر کے ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے سدھو سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی میں گِن لیتے ہیں کہ اداکارہ نیہا شیٹی پر کتنے تِل ہیں۔ صحافی کے اس سوال نے بڑے پیمانے پر نیٹیزنز میں بحث اور غصے کو ہوا دی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے اور نیٹیزنز صحافی کو اس طرح کے نامناسب سوال پر ٹرول کر رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.