Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دشا پاٹنی نے ناظرین کے درمیان اپنی پاپولر امیج سے متعلق کہا-اس میں کچھ بھی نگیٹیو نہیں ہے

دشا پاٹنی (Disha Patani) مانتی ہیں کہ ناظرین کے درمیان ان کی ایمیج گلیمرس اداکارہ کے طور پر ہے۔ یہ خیال فلم میکرس کے مقابلے ناظرین میں بہت زیادہ مضبوط ہے۔ اداکارہ نے ‘ایک ویلین ریٹرنس‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ فلم 29 جولائی کو دستک دے گی۔

دشا پاٹنی (Disha Patani)  کا کہنا ہے کہ انہیں فلم میکرس سے زیادہ ناظرین ایک دیوا کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ لوگوں کے درمیان اپنی اس شبیہ سے خوش ہیں اور اس کے لئے شکرگزار بھی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق، انہہوں نے صرف دو فلموں ’منگل‘ اور ‘رادھے‘: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں گلیمرس کردار نبھائے ہیں۔

دشا پاٹنی کہتی ہیں، ’یہ ایک خیال ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ میری کسی طرح کی پہچان بنی ہوئی ہے۔ اس میں کچھ بھی نگیٹیو نہیں ہے۔ کسی بھی چیز کے لئے پہچانا جانا بڑی بات ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ لوگ میرے پاس آتے ہیں اور مجھے الگ الگ طرح کی چیزیں دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، دشا پاٹنی نے مزید کہا، ’فلم پروڈیوسروں سے زیادہ ناظرین میں یہ سوچ ہے۔ فلم پروڈیوسر الگ الگ طرح کا کام کرنے والے فنکاروں کے لئے کھلے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ فنکار اگر اپنے کمفرٹ زون سے باہر آپائے تو بہتر ہوگا‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی اگلی فلموں میں ناظرین کو ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو دیکھنے کو ملے گا۔ وہ اگلی بار ‘ایک ویلین ریٹرنس‘ میں نظر آئیں گی، جو سال 2014 کی ہٹ ‘ایک ویلین‘ کی سیکویل ہے۔ وہ سدھارتھ ملہوترا کی اداکارہ سے سجی ایکشن فلم ‘یودھا‘ کا بھی حصہ ہیں۔ ان کے پاس پربھاس کے ساتھ ‘پروجیکٹ کے‘ بھی ہے۔ ان کے پاس ایک اور فلم ہے، جس کا نام ہے ‘کیٹینا‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.