دیشا پٹانی نے ایک بار پھر اپنے ویڈیو سے بڑھایا سوشل میڈیا کا ٹمپریچر، ٹرانسپیرنٹ ڈریس میں دئیے قاتلانہ لُک
دیشا بہت جلد ‘ایک ولن ریٹرنز’ اور ‘یودھا’ میں نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ انہوں نے مکمل کر لی ہے۔ ساتھ ہی دیشا کا ایک اہم کردار ‘کیٹینا’ میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔
دیشا پٹانی کی اداکاری، ڈانس اور ان کی فٹنس کے لوگ قائل ہیں۔ فینس دیشا کی سوشل میڈیا پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کر تے رہتے ہیں۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا انداز دیکھ کر آپ ایک بار پھر ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو جائیں گے۔ اس ویڈیو میں دیشا ایک ٹرانسپیرنٹ سفید لباس میں قاتلانہ روپ میں نظر آ رہی ہیں۔
دیشا پٹانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو 6 لاکھ سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند اور اس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی فوٹو وڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دیتی ہیں۔