دلکش لک سے سرخیوں میں چھائی رہنے والی اروشی روتیلا کےایسے فیکٹس، جن کو شاید ہی جانتے ہوں گے
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اکثر اپنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ حالانکہ ان دنوں وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کے ساتھ اپنے معاشقہ کی قیاس آرائی کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ ان سب کے درمیان اروشی کی کچھ گلیمرس تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جو فینس کو کافی پسند آرہی ہیں ۔
آپ کو بتادیں کہ اروشی نے خود اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے آسٹریلیا پہنچنے کی جانکاری دی تھی ، جس کے بعد اروشی سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : اپنے پیار کو فالو کرتے ہوئے، اور یہ مجھے آسٹریلیا لے آیا ہے ۔
اروشی کے بارے میں آپ کو بتادیں کہ اروشی ایک بزنس مین فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ اروشی کے والد مانو سنگھ کاروباری ہیں ۔ وہیں ان کی ماں میرا بھی ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں ۔ ان کا ایک لگزری بیوٹی سیلون ہے، لیکن اروشی نے کاروبار کی جگہ فلموں کو اپنے کریئر کے طور پر منتخب کیا ۔
اروشی کا شمار بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکاراوں میں ہوتا ہے ۔ وہ جتنی حسین ہیں اتنی ہی اسمارٹ بھی ہیں اور اس لئے انہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام بلند کیا ہے ۔
اروشی روتیلا ماڈل رہ چکی ہیں اور انہیں مس ڈیوا یونیورسٹی 2015 کا تاج پہنایا گیا تھا اور مس یونیورس 2015 مقابلہ میں اروشی نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ۔ حالانکہ مس یونیورس مقابلہ میں جج کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد پوری دنیا میں ان کی فین فالوئنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
آج بھلے ہی اروشی ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہوں، لیکن حقیقت میں ان کا کوئی فلمی بیک گراونڈ نہیں ہے ۔ وہ اداکاری کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں اپنے ڈانس اسکل کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔
بہت کم لوگوں کو اس بات کی جانکاری ہے کہ اروشی روتیلا ایک ٹرینڈ ڈانسر ہیں ۔ وہ ایک ورسٹائل ڈانسر ہیں ۔ اروشی نے ایک یا دو نہیں بلکہ کئی ڈانس فارم میں ٹریننگ لی ہے ۔ وہ بھارت ناٹیم، کتھک ، جیز ، ہپ ہاپ اور بیلی ڈانس میں ماہر ہیں ۔