دھاکڑ کی خراب شروعات پر پائل کا کنگنا پر طنز، کہی یہ بات
منور فاروقی کنگنا رناوت کی میزبانی میں شو لاک اپ کے فاتح ہیں، انہوں نے اس گیم میں پائل روہتگی کو شکست دے کر یہ ٹرافی جیتی تھی۔لاک اپ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا تھا، اس میں پونم پانڈے، ذیشان خان، مندانہ کریمی، سارہ نے حصہ لیا تھا۔
پائل روہتگی اور کنگنا رناوت کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔پائل روہتگی نے اب باکس آفس پر کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کے سست آغاز کو نشانہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے منور فاروقی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔اداکارہ اور سابق لاک اپ کنٹیسٹنٹ پائل روہتگی نے کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کے باکس آفس پر آنے والے نمبروں پر بات کی ہے۔
پائل روہتگی نے اپنے انسٹاگرام پر دو اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، پہلے میں بتایا گیا ہے کہ دھاکڑ نے پہلے دن باکس آفس پر 50 لاکھ روپے کمائے ہیں، جب کہ دوسرے میں منور فاروقی نظر آ رہے ہیں، اس میں لکھا ہے، ’میں۔ دو ہندوستان سے آتا ہوں۔ ایک 1947 اور دوسرا 2014 کا، فریڈم آف سپیچ۔‘