Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دپیکا پڈوکون کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور جناب اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی ڈمپل گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام پ مداحوں کی تعداد 24ملین تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ باکس آفس کی کوئین دپیکا پڈوکون کو اس سے قبل انسٹاگرام کی جاب سے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ دپیکا پڈوکون کو نہ صرف بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینی والی اداکارہ کہا جاتا ہے بلکہ یہ پہلی ایکٹریس ہیں جن کی فلم نے تین سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.