دیپیکا پڈوکون نے فلانٹ کیا ٹریڈیشنل لک،ساڑی میں دکھایا خوبصورت انداز، تصاویر وائرل
کانز کی اختتامی تقریب میں دیپیکا پڈوکون نے اپنا ٹریڈیشنل لک اپنایا ۔ انہوں نے آخری دن ریڈ کارپیٹ کیلئے سفید رفلڈ ساڑی کا انتخاب کیا ۔ اس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ ان کی اس ساڑی کو مشہور ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ہے ۔
کانز فلم فیسٹیول 2022 میں ہندوستانی سلیبریٹیز کے چرچے رہے ۔ ہندوستانی فلموں ، ڈاکیومنٹری سے لے کر ہندوستانی فنکاروں کے ریڈ کارپیٹ لک تک ، سب نے پوری دنیا کو اپنی جانب کھینچا ، لیکن دیپیکا پڈوکون ان سب میں سب سے آگے رہیں ۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کانز کے ریڈ کارپیٹ سے اپنے آخری لک والی تصویریں شیئر کی ہیں ، ان تصویروں میں دیپیکا کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
دیپیکا پڈوکون نے ریڈ کارپیٹ کیلئے اپنے دیسی لک کو منتخب کیا ۔ انہیں کانز کی کلوزنگ سیریمنی کیلئے رفلڈ وہائٹ ساڑی کا انتخاب کیا ۔
دیپیکا پڈوکون کی اس ساڑی کو مشہور ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ۔