دیپیکا پادکون کو پھر کرایا گیا بھرتی، سانس میں تکلیف کے بعد لے جایا گیا اسپتال
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) کو پیر کے روز رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) کو پیر کے روز رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں اداکارہ کے کئی ٹسٹ بھی کئے گئے، جس میں آدھا دن کے قریب گزر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ اب تک اداکارہ یا ان کی ٹیم کی طرف سے اس پر کوئی کنفرمیشن نہیں دیا گیا ہے۔
Pinkvilla کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے بے چینی کی شکایت کی تھی۔ اداکارہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ دیپیکا پادوکون اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ ہم نے اداکارہ کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ پانے کے لئے انٹرٹینمنٹ پورٹل نے دیپیکا پادوکون کی ٹیم سے رابطہ کیا تھا، لیکن ہمیں کوئی ردعمل نہیں ملا۔
اس سے قبل کچھ ماہ پہلے بھی دیپیکا پادوکون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مبینہ طور پر دیپیکا پادوکون کو ہارٹ ریٹ بڑھنے کے بعد بے چینی کی پریشانی کے سبب اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہ اس دوران ساوتھ سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ پروجیکٹ کی شوٹںگ کر رہی تھیں۔ اداکارہ کو نصف دن کے لئے کامنینی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔
حالانکہ، دیپیکا پادوکون علاج کے فوراً بعد امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ کے لئے سیٹ پر لوٹ آئیں۔ فلم ‘پروجیکٹ کے‘ پربھاس کے ساتھ دیپیکا پادوکون کی پہلی فلم ہے۔ اس میں امیتابھ بچن بھی اہم رول میں ہیں۔ اس سال کی شروعات میں، گرو پورنیما کے دن، امیتابھ بچن نے پربھاس-اسٹارر فلم کے لئے شروعاتی شاٹ دیئے تھے۔