Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ڈارلنگس کے ٹریلر کیلئے ہیں تیار! نئی فوٹو کے ساتھ عالیہ بھٹ نے بتائی تاریخ

فلم کا ٹریلر ایک تقریب میں رلیز کیا جائے گا، جس میں عالیہ بھی شامل ہوں گی۔ حمل کے اعلان کے بعد عالیہ پہلی بار کسی پروگرام میں نظر آئیں گی۔ عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے بھی ڈارلنگس کے نئے پوسٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ اور وجے ورما اسٹارر فلم ڈارلنگز کا ٹریلر 25 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘ڈارلنگ’ کو لے کر کافی چرچے میں ہیں۔ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی ‘ڈارلنگس’ (Darlings) میں شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ناظرین عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران عالیہ نے ‘ڈارلنگ’ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

عالیہ نے سوشل میڈیا پر ڈارلنگ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں عالیہ شیفالی شاہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

جہاں عالیہ پرنٹ شدہ کرتہ اور نیلے رنگ کے دوپٹہ میں ہیں، شیفالی جامنی رنگ کے پرنٹ شدہ سوٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ دونوں گاڑی میں بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.