Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دیر سے شروع کی ایکٹنگ اور چھا گئے یہ اسٹار

شاہ رُخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں ایک ڈائیلاگ تھا، ’کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں اُس سے ملانے کی سازش میں لگ جاتی ہے۔ ‘ بس ایسا ہی کچھ بومن ایرانی کے ساتھ ہوا۔

بومن ایرانی (Boman Irani) ایک ایسے ایکٹر ہیں جو ویلن، کامیڈین یا کوئی بھی کردار ادا کریں بس وہ اپنی ایکٹنگ سے فلم میں جان ڈال دیتے ہیں۔ بومن ایرانی آج اپنا 62واں جنم دن (Boman Irani Birthday) منا رہے ہیں۔ اُن کی پیدائش ممبئی کے سندھی خاندان میں ہوئی تھی۔ شاہ رُخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں ایک ڈائیلاگ تھا، ’کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں اُس سے ملانے کی سازش میں لگ جاتی ہے۔ ‘ بس ایسا ہی کچھ بومن ایرانی کے ساتھ ہوا۔

آپ کو شائد پتہ نہ ہو لیکن فلموں میں آنے سے پہلے بومن ایرانی نے ویٹر اور روم اسٹاف کا بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنی خاندانی بیکری کی دکان میں بھی کام کیا۔ بومن ایرانی پہلے فوٹوگرافر تھے اور پھر اُنہیں ایکٹنگ کا شوق چڑھا۔ دھیرے دھیرے اُن کی دلچسپی تھیٹر میں بڑھتی ہی چلی گئی۔ بومن ایرانی نے اپنے کرئیر کی شروعات تھیٹر سے کی تھی۔ وہ کافی اچھے تھیٹر آرٹسٹ کہلاتے تھے اور بس یہیں سے قسمت کو شائد کچھ اور ہی منظور تھا۔

بومن ایرانی نے طئے کرلیا تھا کہ وہ کچھ ایسا کریں گے جس میں وہ شاندار کام کرسکیں۔ اس لئے وہ ٹریننگ لے کر فائیو اسٹار ہوٹل میں ویٹر بنے۔ دو سالوں تک کام کرنے کے بعد انہوں نے گھر کی بیکری میں کام کیا۔ بومن نے یہ بھی بتایا تھا کہ اُنہیں فلموں میں شروع سے بہت دلچسپی تھی۔ دکان بند کرنے کے بعد وہ اکثر فلم دیکھنے پہنچ جاتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.