Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دبنگ خان راجستھان کی سڑکوں پرسائیکلنگ کرنے نکل پڑے

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی سائیکل لئے راجستھان کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جی ہاں، کئی دلچسپ مناظر بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجیسلمیر میں دیکھے گئے جب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف تھے اور بھرپور انداز میں شہر کی سیر کر

رہے تھے جبکہ راجستھان میں سلمان خان کو کواڈ بائیک چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں کہ سلمان خان کو سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی سلمان خان کو ممبئی ہی میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔سلمان خان کو اپنے دبنگ اسٹائل میں ہاتھ باندھے بنا سائیکل کے ہینڈل پکڑے سائیکل چلاتے دیکھ اُنکے مداح بھی بیحد خوش ہوئے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.