Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دبنگ خان کی رہائی پر ارپیتا کی بھائی کے لئے جذباتی پوسٹ

حال ہی میں مشہور بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے جودھ پور عدالت سے کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا پائی تھی۔ سخت سیکیورٹی کے ساتھ جودھپور جیل میں دو راتیں گزارنے کے بعد سلمان خان ضمانت پر رہا کر دیئے گئے۔

سلمان خان کی گھر واپسی پر ان کی بہت ارپیتا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھائی کے نام ایک جذباتی پیغام لکھا۔

اس پیغام میں انہوں نے اپنے بھائی کو اپنی طاقت اور فخر کہتے ہوئے دعا دی ہے کہ خوشی اور کامیابی سے ان کی زندگی کی ساری پریشانیاں دور ہوجائیں اور وہ پہلے سے ذیادہ شہرت اور عزت پائیں۔

اس بات سے سب واقف ہیں کہ سلمان اپنی بہنوں ارپیتا اور الویرا سے کتنے قریب ہیں، اور دونوں ہی مشکل وقت میں سلمان کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ البتہ جیسے ہی سلمان خان ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آئے تو سب سے پہلے ارپیتا کے بیٹےکے آحِل سے ملے۔ آحل اس وقت بھی سلمان کے پاس ہی تھے جب سلمان گھر واپسی کے بعد اپنے مداحوں کے سامنے آئے تھے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.