Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دبنگ خان کا سونم کپور کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

بولی وڈ اداکار سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بہت ہی نرم اور زندہ دل انسان ہیں اور وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں سونم کپور کی شادی کے موقع پر انہوں نے ایک نہایت قیمتی کار تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں اور قریبی افراد کو قیمتی تحائف سے نوازتے رہتے ہیں۔

انہوں نے فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کو ایک انتہائی لگژری کار تحفے میں دے کر ایک بار پھر اپنی دریا دلی کا ثبوت دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔ اس کار کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔

سلو میاں کی جانب سے اپنے قریبی دوست انیل کپور کی بیٹی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا سب سے مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ‘ریس 3’ میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.