دبنگ خان بائیک رائیڈنگ کرنے نکل پڑے
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بائیک رائیڈنگ کرنے نکل پڑے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے نہ صرف خود بائیک رائیڈنگ کی بلکہ اپنی ساتھی اداکارہ جیکولین فرننڈس کو بھی شہر کی خوب سیر کروائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو سلمان خان کے فین پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں دبنگ خان اداکارہ جیکولین فرننڈس کو بائیک پر بیٹھا کر سیر و تفریح کر رہے ہیں۔
واضح رہے سلمان خان ان دنوں جمو و کشمیر میں اپنی نئی آنے والی فلم ریس تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے اپنے شیڈول سے ہٹ کر سیر و تفریح کی اور بائیک رائیڈنگ کر کے خوب انجوائے کیا