کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ کی ممتا دیکھ کر سوشل میڈیا پر سب رہ گئے دنگ، سینے سے بچے کو لگائے آئیں نظر
کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی ‘لائف لائن’ بھی بتایا ہے۔ کئی سوشل میڈیا یوزرس نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کو مبارکباد دی ہے۔ وہیں کامیڈی کوئین کے مداح بھی بچے کی پہلی جھلک دکھانے پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی اپنے بیٹے کو پیار سے گولا کہتی ہیں۔
جب سے کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بنی ہیں، ان کے مداح ان کے بچے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ جب بھارتی باہر ہوتی ہیں تو سوشل میڈیا پر پاپرازی اور ان کے مداح ان سے بچے کی ایک جھلک دکھانے کی درخواست کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی سنگھ نے بھی اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آخر کار اپنے ننھے بچے کی جھلک شیئر کر دی ہے۔ بھارتی سنگھ نے اپنے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداح بہت خوش ہیں۔
بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی سنگھ نے اسے اپنی ‘لائف لائن’ بھی بتایا ہے۔ کئی سوشل میڈیا یوزرس نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کو مبارکباد دی ہے۔ وہیں کامیڈی کوئین کے مداح بھی بچے کی پہلی جھلک دکھانے پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی اپنے بیٹے کو پیار سے گولا کہتی ہیں۔ تاہم، جہاں تک آفیشیل نام کا تعلق ہے، بھارتی اور ہرش نے ابھی تک اپنے بیٹے کے نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اس بات کی جانکاری بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا نے (Haarsh Limbachiyaa) اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ ہرش لمباچیا کے پوسٹ کرتے ہی مداح انہیں اور بھارتی سنگھ کو مبارکباد دینے لگے ہیں۔ ہرش کا پوسٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ۔