کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری ‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ
بالی ووڈ کے ہدایت کار اندرا کمار نے مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔
بالی ووڈ میں کامیڈی فلموں کو پروان چڑھانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ کو ریلیز ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن آج بھی اس فلم کو دیکھا جائے تو بوریت محسوس نہیں ہوتی جس کی اصل وجہ فلم میں اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹھی کی کیمسٹری ہے جنہوں نے اپنی کامیڈی سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنادیا جب کہ یہ جوڑی ایک بار پھر فلم کے تیسرے سیکوئل میں تہلکہ مچانے کے لئے آرہی ہے۔
فلم پروڈکشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں کی رضامندی کے بعد اس پروجیکٹ(ہیرا پھیری) کو گزشتہ ماہ حتمی قرار دے دیا گیا تھا، اس بار ’مستی‘ اور ’دھمال‘ جیسی کامیڈی فلموں کے ہدایت کار اندرا کمار اپنے تجربات سے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل کو سر انجام دیں گے تاہم اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع کی جائے گی جو اگلے سال کے فروری تک جاری رہے گی جب کہ فلم 2019 کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
This is going to be a fun project with a stellar star cast @akshaykumar @SunielVShetty @SirPareshRawal
Looking forward to #HeraPheri3 ?https://t.co/A1Fp3WZAUO— Indra Kumar (@Indra_kumar_9) May 23, 2018
معروف ہدایت کار اندرا کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے تیسرے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نامور کامیڈین کے ساتھ فلم ہیرا پھیری کا پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔