کرسمس پر چلا رنویر سنگھ کا جادو، جانیے دوسرے دن کتنے کروڑ کمائے
83 نے پہلے دن 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کے لمحات کو ایک مرتبہ پھر محسوس کرارہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کے رول میں نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔
بڑی بے صبری کے بعد بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کی فلم 83 ریلیز ہوگئی ہے۔ ریلیز ہوتے ہی یہ فلم ہر جگہ چھا گئی ہے۔ اس فلم کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ 83 نے پہلے ہی دن شاندار اوپننگ کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا۔ اب فلم کا دوسرے دن کا باکس آفس کلیکشن سامنے آگیا ہے۔
83 نے پہلے دن 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کے لمحات کو ایک مرتبہ پھر محسوس کرارہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کے رول میں نظر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔
رپورٹس کی مانیں تو کرسمس کا رنویر سنگھ کی فلم کو فائدہ ہوا ہے۔ فلم نے دوسرے دن کافی اچھی کمائی کی ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ جس کے بعد فلم کا ٹوٹل 28 کروڑ روپے ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، باکس آفس کلیکشن میں 30-35 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔