Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

چھوٹے پردے سے کرئیر کی شروعات کی اور بڑے پردے پر اپنی اداؤں سے لگائی آگ

اداکارہ کشمیرہ شاہ آج (2 دسمبر) 50 برس کی ہو گئی ہیں لیکن ان کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیےعمر صرف ایک نمبر ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں

ایکٹریس کشمیرا شاہ آج اپنا 50 واں یوم پیدائش (Kashmera Shah Birthday) منارہی ہیں۔ کشمیرا کا جنم 2 دسمبر 1971 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ کشمیرا شاہ نے اپنی اسکول اور کالج کی تعلیم ممبئی سے ہی مکمل کی ہے۔ شائد آپ میں سے بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ کشمیرا شاہ، پاپولر کلاسیکل سنگر انجنی بائی لولیکر (Anjanibai Lolekar) کی پوتی ہیں۔ کلاسیکل موسیقی کی دنیا میں کشمیرا شاہ کی دادی کا نام بہت بڑا ہے۔ کشمیرا شاہ نے اپنے کرئیر کی شروعات سال 1994 میں ٹی وی شو ’ہیلو بالی ووڈ‘ (Hello Bollywood) سے کی تھی۔ اس میں انہوں نے مونا ڈارلینگ کا کردار ادا کیا تھا۔

کشمیرا شاہ (Kashmera Shah) نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو سال 1997 میں فلم ’یس باس‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے ہندی فلم کے علاوہ، تمل، تیلگو، مراٹھی اور بھوجپوری فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ’سازش‘، پیار تو ہونا ہی تھا، ہندوستان کی قسم، واستو، ہیرا پھیری، جنگل، آنکھیں، مرڈر، زہریلا جیسی فلموں مین کشمیرا نظر آچکی ہیں۔ کشمیرا نے زیادہ تر فلموں میں آئٹم ڈانس کیا ہے۔ اپنے ڈانس اسٹیپس سے انہوں نے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ ساتھ ہی کشمیرا کئی ریالٹی شوز میں بھی حصہلے چکی ہیں۔ بگ باس، کے پہلے سیزن میں انہوں نے امیدوار کے طو رپر حصہ لیا تھا۔ سال 2007 میں کشمیرا نے کرشنا ابھیشک کے ساتھ ڈانس ریالٹی شو ’نچ بلیے 3‘ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے سال 2008 میں ’کبھی کبھی پیار، کبھی کبھی یار‘ نامی شو میں حصہ لیا اور کشمیرا اس کی ونر بھی بنی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.