چھت پر گربا کرتے ہوئے پائل روہتگی نے شیئر کیا ویڈیو، یوزرس نے’اُڑن پری‘ کہہ کر اڑایا مذاق
ایک یوزر نے پائل کے اس ڈانس ویڈیو پر کمنٹ کیا، پائل ہمیں پتہ ہے کہ آپ کو ڈانس کا پیشن ہے لیکن ایسے ٹائم پاس مت کرو۔ ایک یوزر نے لکھا، اس نے اتنا بے کار ڈانس اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ ایک فین نے پائل کو انجلی اروڑہ سے ڈانس سیکھنے کی صلاح دی ہے۔
ٹی وی اداکارہ پائل روہتگی اپنی شادی کے بعد گھریلو زندگی انجوائے کررہی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پائل کو زبردست مقبولیت ملی ہے۔ حال ہی میں پائل نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سنگرام سنگھ سے شادی کی تھی۔ اس کے پہلے بھی پائل کافی سرخیوں میں رہیں۔ وہ ٹی وی ریالٹی شو ’لاک اپ‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔
اپنے گربا ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پائل نے خود کہا کہ انہیں گربا ڈانس کی سمجھ کم ہے لیکن پیشن بہت ہے۔ اس ویڈیو میں پائل لال رنگ کا کرتا-پلازو پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ فیسٹیول منتھ کے آخر گربا کرتے ہوئے پائل نے فینس کو چیئر کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ہے۔ انسٹاگرام پر پائل کو ان کے ڈانس اسٹیپس کے لئے جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ ایک یوزر نے انہیں اُڑن پری کہہ کر طنز کیا۔